ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کو عمران خان بھی ٹکٹ نہیں دیں گے:آصف زرداری

ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کو عمران خان بھی ٹکٹ نہیں دیں گے:آصف زرداری

Sat, 01 Jul 2017 18:02:37  SO Admin   S.O. News Service

مورو(ایس او نیوز /این یس اند یا)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری پارٹی سے جانے والے گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں تو کھنچوا رہے ہیں لیکن انہیں الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیں گے۔مورو میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو مذاق بنایا ہوا ہے، ہمارے جو چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جارہے ہیں، عمران خان بھی ان گندے انڈوں کے ساتھ تصویریں کھنچوارہا ہے لیکن ان لوگوں کو وہ بھی ٹکٹ نہیں دیں گے، دوست پرامید رہیں اگلی فتح ہماری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم نہ کرتے تو نوازشریف آج وزیر اعظم نہ ہوتے ۔طاقت اپنے پاس رکھتا تو نوازشریف وزیر اعظم نہ بنتا ۔ میاں صاحب آپ سفارتی جنگ ہار رہے ہیں۔پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے سیاستدانوں سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ اس خطے میں وڈیروں کا راج رہا ہے، انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی لیکن اب بلاول اورآصفہ مستقبل کی قیادت ہیں، بیٹیاں ایک ٹوئٹ کرتی ہیں۔ جس پر انہیں اور پارٹی کو سوچنا پڑتا ہے کہ کسی شخص کو پارٹی میں شامل کریں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خارجہ پالیسی بنانے اور وزیر خارجہ مقررکرنے کا بار بار کہا ۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگا تی رہی اور وزیر اعظم مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے ۔نوازشریف چار سال میں 4بار اسمبلی آئے ۔نوازشریف سے زیادہ محمد خا ن جانیجو اسمبلی میں آئے تھے۔نوازشریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ کپتان نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے مگر وہ بھی گندے انڈوں کو ٹکٹ نہیں دے گا ۔گندے انڈوں کو صرف تصویریں بنانے کیلئے رکھا گیا ہے۔چھوٹے موٹے گندے انڈے ادھر ادھر جارہے ہیں ۔


Share: